i پاکستان

چین نے یونیورسٹی آف سرگودھا کیلئے نئے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیاتازترین

August 13, 2024

لاہور میں چین کے قونصلیٹ جنرل نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبا کے لئے ایک نیا اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے۔ "قونصلر جنرل اسکالرشپس" کا اعلان چینی قونصل جنرل ژا وشیرین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس سے ملاقات کے دوران کیا۔گوادر پرو کے مطابق پروگرام کے آغاز کے موقع پر ژاو نے 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ یونیورسٹی کے مطابق یہ وظائف میرٹ کی بنیاد پر اور مالی طور پر پسماندہ طلبا دونوں کی مدد کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مالی بوجھ کو کم کرنا ہے ، تاکہ طلبا بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے تعلیمی عزائم کو آگے بڑھا سکیں۔ گوادر پرو کے مطابق وائس چانسلر عباس نے اس فراخدلانہ تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور وصول کنندگان کے تعلیمی تجربات پر اس کے نمایاں اثرات کا ذکر کیا۔ اس اعلان کو چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلیمی تعلقات کے ثبوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یہ تعلیمی معیار کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق "قونصلر جنرل اسکالرشپ" پاکستان میں تعلیم کی حمایت کے لئے چین کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ مزید برآں چینیایمبیسڈر اسکالرشپ پروگرام کے تحت اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کو اسی طرح کی معاونت فراہم کی ہے۔ یہ وظائف میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں، جن میں سے 50 فیصد خصوصی طور پر طالبات کے لیے مختص کیے جاتے ہیں تاکہ اعلی تعلیم میں صنفی فرق کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی