پاکستانی جیولرز نے چین آسیان تجارت میں بڑا حصہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میںپاکستانی زیورات کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، ہمارے لئے گوانگسی صرف ایک گیٹ وے نہیں بلکہ ایک پل ہے ، یہ بی 2 بی اور بی 2 سی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنا ے گا ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستانی زیورات کے عالمی سطح پر فروغ کے لئے پاکستانی جیولر عقیل چوہدری نے چین کے صوبہ انگسی کے شہر ناننگ میں منعقدہ "سی آئی آئی ای ان گوانگسی" تقریب میں شرکت کی اور چینی مارکیٹ سے اپنی وابستگی کو اجاگر کیا اور آسیان خطے میں کاروبار کی توسیع کے نئے مواقع تلاش کیے۔ گوادر پرو کے مطابق اس تقریب میں 110 بین الاقوامی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے اداروں نے شرکت کی، جن میں 73 فارچیون 500 کمپنیاں اور صنعت کے رہنما شامل تھے، جس نے بین الاقوامی کاروباری تعاون کو فروغ دینے اور مارکیٹ کے نئے مواقع کھولنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔چوہدری کی موجودگی آسیان ممالک کے لیے گیٹ وے کے طور پر گوانگسی کی اسٹریٹجک پوزیشن میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستانی زیورات کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ گوانگسی چوانگ خود مختار خطہ چین اور آسیان کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات اور مواصلات کو فروغ دیتے ہوئے ایک اہم کڑی کے طور پر ابھرا ہے۔ ہمارے لئے گوانگسی نہ صرف ایک گیٹ وے ہے بلکہ ایک پل کی طرح ہے ، جو ہموار بی 2 بی اور بی 2 سی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنا ے گا ۔
یہ تقریب ہمارے لئے اپنے افق کو وسعت دینے اور خطے کے اندر اپنے روابط کو گہرا کرنے کے بے مثال مواقع پیش کر ے گی ۔گوادر پرو کے مطابق یہ ایونٹ شنگھائی میں 5 سے 10 نومبر 2024 تک منعقد ہونے والی ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای)کے پیش خیمہ کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں چوہدری کا زیورات برانڈ ایک بار پھر مسلسل ساتویں سال نمایاں شرکت کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا سی آئی آئی ای میں حصہ لینا ہمیشہ ہمارے لئے ایک سنگ میل رہا ہے۔ اس سال، ہمارا مقصد جدید مصنوعات کی نمائش کے ذریعے اپنی بین الاقوامی موجودگی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایک انٹرایکٹو اور تجرباتی ڈسپلے پیش کرکے، زائرین ذاتی طور پر ہمارے زیورات کی منفرد کشش اور دستکاری کی تعریف کرنے کے قابل ہوں گے. گوادر پرو کے مطابق آئندہ سی آئی آئی ای کے لئے چوہدری کے منصوبے محض مصنوعات کی نمائش سے کہیں آگے ہیں۔ وہ پاکستانی زیورات کے برانڈز کے بین الاقوامی خریداروں کے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور ممکنہ شراکت داری کی تلاش کرنے کے لئے ایکسپو کی عالمی رسائی سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ترقی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔ ہم دنیا بھر کے ہم خیال کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے امکان کے بارے میں پرجوش ہیں۔ ہمارا حتمی مقصد بین الاقوامی زیورات کی مارکیٹ میں ایک معروف برانڈ قائم کرنا ہے ، اور سی آئی آئی ای ہمیں اس کے حصول کے لئے بہترین مرحلہ فراہم کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی