i پاکستان

چین، بی آر آئی کے نیو نیشنل بارٹر پروجیکٹ کا آغاز، 4.5 بلین یوآن کے معاہد وں پر دستخطتازترین

December 31, 2024

چین میں بی آر آئی کے نیو نیشنل بارٹر پروجیکٹ کا آغاز ہو گیا ، افتتاحی تقریب میں 10 کمپنیوں کے درمیان 4.5 بلین آر ایم بی مالیت کے معاہدے طے پا گئے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنہ(شی اونگان) انٹرنیشنل ڈیجیٹل بارٹر انڈسٹریل پارک کے بیلٹ اینڈ روڈ بارٹر ٹریڈنگ سینٹر کی رونمائی چین کے شی اونگان نیو ایریا میں کی گئی۔ یہ اہم تقریب بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) کے ساتھ سرحد پار بارٹر تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں ایک نئے باب کی نشاندہی کر تی ہے۔ اس تقریب میں بیلٹ اینڈ روڈ نیشنل بارٹر پروجیکٹ کا آغاز ہوا ، جس میں سامان کی تین اہم اقسام عام اجناس ، صلاحیت سازی ، اور اسمارٹ زرعی مصنوعات شامل ہیں ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس موقع پر صنعتی پارک میں داخل ہونے والی پہلی کھیپ سمیت مجموعی طور پر 10 کمپنیوں نے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے جو تجارتی مرکز کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ مجموعی طور پر سرحد پار بارٹر کاروباری تعاون کے لئے 4.5 بلین آر ایم بی تک کے معاہدے طے پائے۔تقریب میں روس، پاکستان، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور میانمار سمیت مختلف بی آر آئی ممالک کے غیر ملکی نمائندوں نے شرکت کی اور بی آر آئی کے بین الاقوامی دائرہ کار اور بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین (شی اونگان) انٹرنیشنل ڈیجیٹل بارٹر انڈسٹریل پارک کا مقصد ڈیجیٹلائزڈ، انٹیلیجنس اور موثر بارٹر ٹریڈنگ سسٹم کی تعمیر کے لئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہے۔ ون اسٹاپ خدمات پیش ، لین دین کے اخراجات کو کم ، اور تجارتی کارکردگی کو بہتر بنا کر ، پارک زیادہ سے زیادہ گھریلو اور بین الاقوامی کاروباری اداروں کو راغب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے بارٹر ٹریڈ کی بڑے پیمانے پر اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ ملے گا ، جس سے بی آر آئی ممالک کے مابین اقتصادی تبادلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی