i پاکستان

چین اور پاکستان کے درمیان سکل ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل ایجوکیشن الائنس قائمتازترین

June 29, 2024

چین اور پاکستان نے سکل ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے چائنہ پاکستان ڈیجیٹل ایجوکیشن الائنس تشکیل دیدیا، یہ الائنس آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اور یو این آئی انٹرنیشنل نے 160 سے زائد چینی اور پاکستانی تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیتی(ٹی وی ای ٹی)شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر شروع کیا ہے، اس کا مقصد پاکستان کے ٹی وی ای ٹی نظام کو مضبوط بنانا اور اسے ایک معروف ڈیجیٹل تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق الائنس کی تشکیل کا اعلان چونگ چھنگ میں منعقد ہونے والے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل اسکلز مقابلے کے بین الاقوامی ڈیجیٹل سکلز ایکسچینج سیمینار کے دوران کیا گیا۔ دونوں ممالک کے 140 سے زائد کالجوں اور یونیورسٹیوں کی نمائندگی کر نے والے 200 سے زائد ماہرین نے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے اس تاریخی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی طرف سے الائنس کی قیادت پنجاب ٹیوٹا کے ڈائریکٹر جنرل را رشید علی نے کی ۔ م علی نے پاکستان میں ڈیجیٹل مہارت کے فرق کو پر کرنے میں اس تعاون کی اہمیت اور ملک میں تعلیمی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ چین سے جیانگسو کامرس ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج کے سابق صدر پروفیسر ژو مایون نے الائنس کے چیئرمین کا کردار سنبھالا۔ انہوں نے ڈیجیٹل تعلیم کو آگے بڑھانے اور باہمی فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن پر زور دیا۔ گوادر پرو کے مطابق سیمینار میں چین میں پاکستانی سفارتخانے کے قونصلر اور ہیڈ آف چانسری محمد عمر اور قونصلر آف ایجوکیشن عفیفہ شازیہ اویس نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے ٹیلنٹ کی تبدیلی میں چین کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے خاص طور پر انتہائی ہنر مند ٹیلنٹ کی ترقی میں اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں چین کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی