چین اور پاکستان کے درمیان موسمیاتی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون میں اضافہ،چینی ماہرین موسمیات کلاوڈ بیسڈ ارلی وارننگ سسٹم (سی ای ڈبلیو ایس) کی تنصیب اور کمیشننگ پر تعاون کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔گوادر پرو کے مطابق موسمیاتی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کے لیے پاکستان میں کلاوڈ بیسڈ ارلی وارننگ سسٹم (سی ای ڈبلیو ایس) کے اطلاق سے متعلق تربیتی ورکشاپ چین کے شہر بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔گوادر پرو کے مطابق سات روزہ ورکشاپ میں محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی)کے 20 افسران اور ماہرین تربیت اور معلومات کے تبادلے کے لیے جمع ہو ے،ورکشاپ کے اختتام کے بعد چینی ماہرین موسمیات سی ای ڈبلیو ایس سسٹم کی تنصیب اور کمیشننگ پر مقامی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔گوادر پرو کے مطابق سی ای ڈبلیو ایس ٹریننگ چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) اور چین کی وزارت ماحولیات (ایم ای ای) کے درمیان ایک مشترکہ کوشش ہے۔ افتتاحی تقریب میں سی ایم اے کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر کاو ژیا ژونگ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے سائنس و ٹیکنالوجی کونصلر خان محمد وزیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کا ونے مستقبل میں تعاون کے فروغ کی امید کا اظہار کیا، جس سے انوائرمنٹل سائنس کی ترقی اور اقوام متحدہ کے یونیورسل ارلی وارننگ انیشی ایٹو پر عمل درآمد میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق کورس میں پاکستان کے لئے کلاڈ بیسڈ ارلی وارننگ سسٹم کے مقامی طور پر ا اطلاق سے متعلق مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ سی ایم اے اور پی ایم ڈی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ اس نظام میں شدید موسمی نگرانی اور پیش گوئی، آب و ہوا کے تخمینے، موسمیاتی سیٹلائٹ نگرانی، ریموٹ سینسنگ اور موسمیاتی مشاہدے کی سہولیات کی تنصیب اور دیکھ بھال کے لئے ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ شرکا سائٹ پر لیکچرز، عملی مشقوں اور انٹرایکٹو مباحثوں میں مشغول رہے، قدرتی آفات کی روک تھام، قبل از وقت انتباہ، اور مجموعی طور پر آب و ہوا کی لچک کو بڑھانے میں تجربات کا اشتراک کیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی