i پاکستان

چیف جسٹس اور پی ٹی آئی ارکان کی ملاقات خوش آئند ہے،سینیٹرعرفان صدیقیتازترین

February 22, 2025

مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے چیف جسٹس پاکستان اور پی ٹی آئی ارکان کی ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس نے حکومت سے بھی بات کی ہے، پی ٹی آئی اپنا تعمیری موقف ضرور پیش کرے، سیاسی اصلاحات کیلئے اس طرح کی ملاقاتیں بہت ضروری ہیں، ایوان سے واک آئوٹ اور احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، اس کے ساتھ ساتھ قانون سازی میں بھی حصہ لیں۔عرفان صدیقی نے مزید پی ٹی آئی کو آفر کی کہ حکومت کی قانون سازی میں ترامیم تجویز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی