i پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کی معیادپوری، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت نہ ہوسکیتازترین

January 23, 2025

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ کی معیاد آج (جمعہ کو) مکمل ہوگئی لیکن وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل شروع نہ ہوسکا۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیلئے مشاورت کرنی ہوتی ہے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے، اختلاف کی صورت میں تین تین نام کمیٹی کو بھیجے جائیں گے، اتفاق اور اختلاف کے باوجود چیف الیکشن کمشنر تعیناتی پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی 45 روزمیں ہونا ضروری ہے، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک ریٹائرڈ الیکشن کمشنر ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا پانچ سالہ دور 24 آ ج جنوری کو مکمل ہو رہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی