i پاکستان

چیف الیکشن کمشنر جعلسازی روکیں، کراچی کے لوگوں کا حق لیں گے،حافظ نعیم الرحمانتازترین

March 02, 2023

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنز سے فوری مطالبہ ہے جعل سازی کو روکیں اور 11 یوسیز پر انتخابات کرائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ الیکشن کا عمل بڑی مشکل سے شروع ہوا تھا، کچھ اقدامات الیکشن کمیشن ایسے کرتا ہے کہ لگتا ہے انصاف ہونے جا رہا ہے، کچھ عرصے بعد پھر لگتا ہے کہ پی پی کے ساتھ ملی بھگت ہے، بہت مشکل سے نتیجہ ملنے کے بعد جماعت اسلامی کامیاب ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد سے تمام عمل رکا ہوا ہے، پیپلزپارٹی نے آر اوز اور الیکشن کمیشن پر زور دے کر نتائج رکوائے، کراچی کے لوگوں نے ان سب کو مسترد کر دیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ یوسی 6 کی دوبارہ گنتی ہوئی، جہاں سے جماعت اسلامی کا امیدوار جیتا تھا، دس بلڈنگ میں 19 پولنگ سٹیشنز تھے، 350 ووٹ جماعت اسلامی کے مسترد کیے گئے، پہلا تھیلا جب نکلا وہ پھٹا ہوا تھا، جماعت اسلامی ایک ووٹ سے بھی دستبردار نہیں ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ شہر قائد سے بھی وزیراعلی آ سکتا ہے، یہ کوئی قانونی پابندی نہیں، اب ہم کراچی کے لوگوں کا حق لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی