i پاکستان

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ مراکش پہنچ گئےتازترین

April 28, 2025

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ مراکش پہنچ گئے،وہ جنوبی-جنوبی پارلیمنٹری فورم کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کریں گے ۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق کاسابلانکا ایئرپورٹ پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے زیر قیادت پارلیمانی وفد کا مراکشی پارلیمنٹ کے نائب صدر اور قویستور نے پرتپاک استقبال کیا، مراکشی پارلیمنٹ کی ناظم الامور رابعہ قصوری نے چیئرمین سینٹ سے ملاقات بھی کی ۔سید یوسف رضا گیلانی جنوبی جنوبی پارلیمنٹری فورم کے اجلاس میں 31 ممالک کے سربراہان سے خطاب کریں گے جس میں وہ عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا مقف پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ جنوبی-جنوبی پارلیمانی فورم قانون سازوں کے لیے بامعنی مکالمے کا پلیٹ فارم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی