i پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرارتازترین

July 04, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردینے کی درخواست دائرکی تھی، اس سے قبل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی