پی ٹی آئی نے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی( پی اے سی) کیلئے ایک بار پھر نام تبدیل کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام چیئرمین پی اے سی سے واپس لے کر جنید اکبر خان کو نامزد کر دیاہے، حکومت نے شیخ وقاص اکرم کی جگہ کسی اور کو نامزد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ اپریل 2024 میں پی ٹی آئی پی اے سی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا تھا جو اس وقت پارٹی قیادت سے نالاں تھے۔ بعدازاں مئی 2024 میں حکومت نے کمیٹی کی سربراہی سنی اتحاد کونسل کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پی اے سی کیلئے نامزد کیا تھا۔2 جولائی 2024 کو وفاقی حکومت نے پہلی بار پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے اپوزیشن سے چار نام مانگے تھے۔ذرائع کے مطابق چیف وہپ طارق فضل کی جانب سے قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان سے عہدے کیلئے چار مانگے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی