i پاکستان

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو ستازترین

May 10, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گوادر کے علاقے سربندر میں 7 مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعے کو قابل مذمت قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے تاکہ عام عوام بالا خوف خطر اپنی زندگی بسر کر سکیں۔چیئرمین سینیٹ نے معصوم مزدورں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قتل ہونے والے مزدوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ایسے دہشت گرد حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی صوبہ بلوچستان کے علاقہ گوادر میں نہتے معصوم مزدورں پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے قاتل ہیں دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔دہشت گردی کو کنڑول کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے اور ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی گوادر کے علاقے میں دہشت گردی کے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے معصوم مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لئے مغفرت کی دعا بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی