سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے۔ گوجرانوالا میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جس کو سزا دینی ہے دے دیں لیکن پاکستان کے عوام کو آزاد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں ملک آگے بڑھے، آپس میں بیٹھیں اور اس کا حل نکالیں، امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے، ایک دن یہیں پر ضمانت بھی ملے گی اور کیس بھی ختم ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی