i پاکستان

چاغی، پاک ایران راہداری گیٹ تین سال بعد کھول دیا گیاتازترین

January 26, 2023

چاغی پاک ایران راہداری گیٹ کرونا وبا کے باعث تین سال تک بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی سفری راہداری باقاعدہ طور پر کھول دی گئی ، راہداری گیٹ تین سال کی بندش کے بعد کھولا گیا ہے ، اس گیٹ سے سرحدی علاقوں کے عوام پندرہ روزہ خصوصی اجازت نامے کے تحت دونوں ممالک کی سرحدی علاقوں میں جا کر اپنے رشتہ داروں سے مل سکیں گے۔ راہداری گیٹ کھلنے کے سبب سرحد کے دونوں اطراف کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال شبیر نے سرکاری افسران اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ راہداری گیٹ دوبارہ کھولنے کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا اس موقع پر ایرانی سرحدی ضلع میر جاواہ کے مرزبان گریڈ دوئم بھی موجود تھے جنہیں اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے مٹھائیوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔ خیال رہے ایرانی حکام نے راہداری گیٹ کو فروری 2020 سے بند رکھا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی