i پاکستان

بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد، فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام کا شکریہ! مریم نوازتازترین

November 27, 2024

بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد" وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کر دیا۔مریم نواز نے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دے دیا اور اشیائے خورونوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کر دی، انہوں نے انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے نرخ بھی کنٹرول کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی