i پاکستان

بشری بی بی، نجم ثاقب سے متعلق آڈیو لیک کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررتازترین

August 16, 2024

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب سے متعلق مبینہ آڈیو لیک سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان 19 اگست کو سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی