i پاکستان

بشری بی بی کیخلاف درج مقدمات، پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادیتازترین

September 27, 2024

بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جس میں اسلام آباد پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، جو 6 جون 2023 کو درج کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل کی رپورٹ اسٹیٹ کونسل کے ذریعے عدالت میں پیش کی گئی۔ سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا ارشد کیانی بھی پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف ایف آئی اے میں توشہ خانہ ٹو کیس ہی درج ہے۔ بشری بی بی کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے اور مقف اختیار کیا کہ عدت کیس میں بریت کے بعد نیب نے گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی پر درخواست پولیس رپورٹ جمع ہونے پر نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی