پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بشری بی بی کی طرح بانی پی ٹی آئی کی بھی ضمانت ہونی چاہیے۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈیل کی کوئی بات نہیں، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں کچھ ہے ہی نہیں۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ فسطائیت کے نظام کے سامنے قانون اور عدل کی کوئی اہمیت نہیں۔ جو حق کیساتھ کھڑا ہوتا ہے، اس پر مقدمات بنا دئیے جاتے ہیں۔ مجھ پر دہشت گردی کے 7 مقدمات بنا دئیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ضمانت کیلیے حاضری تھی، پیش ہوا اور ہوتا رہوں گا۔ اڈیالہ جا رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔ جب بھی حق اور انصاف کی عدالت میں مقدمہ آئے گا، سرخرو ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی غیر جمہوری عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔ قانون کے مطابق جب کوئی عمل ہوتا ہے، تو اس کو ڈیل سے منسوب نہ کیجیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی