اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات، نئے کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پولیس اور نیب کو نوٹسسز جاری کردیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ آپ انسپکٹر جنرل اسلام آباد سے تفصیلات لے کر عدالت کو جمع کرائیں، نیب کو میں نوٹس کرکے تفصیلات مانگ لیتا ہوں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے سے آئندہ سماعت تک تفصیلات لی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ 2 دن قبل بشری بی بی نے لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور نئے کیس میں گرفتاری روکنے کی درخواست دائر کردی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی