i پاکستان

بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس،سیکرٹری داخلہ ودیگر کو نوٹسز جاریتازترین

September 24, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد و دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد و دیگر کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی