محکمہ انسداد دہشت گردی نے بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق چار اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔عادل شہباز سمیت واقعے میں ملوث تمام ملزمان محمد شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔واضح رہے کہ 26مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خود کش حملے میں 5چینی باشندوں سمیت 6افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی