i پاکستان

برطانیہ کے ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کا پاکستانی نوجوانوں پر تشدد، ویڈیو وائرلتازترین

July 25, 2024

برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے 2 پاکستانی نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے 2 پاکستانی نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ویڈیو سامنے آنے کے بعد مسلمان کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر زمین پر گرے ہوئے شخص کو ٹانگیں مار رہا ہے، زمین پر موجود شخص کے پاس ایک خاتون بھی بیٹھی تھی جو کہ غالبا اس شخص کی ماں بتائی جا رہی ہیں، تشدد کرنے والے دیگر پولیس افسر وہاں موجود لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا کہتے رہے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے ایک نوجوان پر تشدد کے دوران پولیس اچانک قریب بینچ پر بیٹھے شخص پر بھی چڑھ دوڑی اور اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مانچسٹر سے منتخب رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پولیس نے شہری پر طاقت کا بے جا استعمال کیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے مانچسٹر ایئرپورٹ پر 2 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر مزید نفری کو طلب کیا گیا، واقعے کا علم ہے، تحقیقات شروع کر دی گئیں جبکہ تشدد کے واقعے میں ملوث 7 اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے، 5 کو معطل کر دیا گیا۔مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوانوں پر پولیس تشدد کے معاملے پر برطانوی ہوم منسٹر آفس کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا، ڈیانا جونسن نے کہا کہ مانچسٹر ایئر پورٹ پر نوجوانوں پر تشدد کا دلخراش واقعہ پیش آیا، پولیس سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی