سندھ ہائیکورٹ نے فوڈ اسٹریٹ کے لیے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں برنس روڈ کے رہائشیوں کی جانب سے ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سڑکوں کی بندش سے ایمبولینس کو بھی راستہ نہیں ملتا اور شام کے اوقات میں اہل علاقہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں لہذا برنس روڈ کی بندش سیلیاقت آباد اور ملیر سیٹاور تک ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔ عدالت نے برنس روڈ کے مکینوں کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا اور انتظامیہ کو دو دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کے لیے شہریوں کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے، شام کے اوقات میں برنس روڈ اور اطراف کی سڑکیں بند نہ کی جائیں۔ عدالت نے علاقے میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تمام تجاوزات بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی