پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے بونیرمیں سوشل ویلفیئر ہوم اینڈ بوائز ہاسٹل کا افتتاح کردیا گیا۔ بونیرمیں مقامی خواتین کو خودمختار بنانے اور بچوں کو بلاتعطل تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے سوشل ویلفیئر ہوم اور بوائز ہاسٹل کی تعمیر مکمل کر کے فعال کر دیا گیا۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ نے سوشل ویلفیئر ہوم اینڈ بوائز ہاسٹل گاگرہ کا افتتاح کیا۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کمپلیکس میں شامل وویمن سکل سنٹر میں 100 خواتین زیر اور بچیاں زیر تربیت ہیں جنہیں کمپیوٹر کی تعلیم دی جارہی ہے،کمپلیکس میں ایک ہاسٹل بھی تعمیر کیاگیا ہے جس میں 30 یتیم طلبا رہائش پذیر ہیں۔ جبکہ ایک کمیونٹی سکول بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں 150 طلبا مفت تعلیم حاصل کررہیہیں اورانہیں مفت یونیفارم اورسٹیشنری فراہم کی جارہی ہے۔ مقامی آبادی نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی تعمیر پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی