ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور خیبرپختونخوا سے اس سال پولیو کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔اس سال کی دوسری ملک گیر پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی۔انسداد پولیو حکام کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کیساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے اور چھبیس مئی سے یکم جون تک تسری ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی