ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ضلع بنوں کی تحصیل میریان میں نادرا آفس کا افتتاح کر دیا۔ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے نادرا آفس کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، نادرا آفس عملے کی جانب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی کو بریفنگ دی گئی،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے نادرا تحصیل میریان آفس کو تحصیل میریان کی عوام کیلئے تحفہ قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ضلع بنوں کی تحصیل میریان میں نادر اآفس کا افتتاح کیا اور آفس کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، عملے کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کو بریفنگ دی ، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہداکرم درانی نے کہا کہ نادرا تحصیل میریان آفس تحصیل میریان کی عوام کیلئے تحفہ ہے ، بنوں کی تعمیر و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بنوں کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے، بنوں اور ملحقہ اضلاع کی تعمیر و ترقی میں وفاقی حکومت اور جمیعت علما اسلام کا اہم کردار ہے ، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر کے ہمراہ صوبائی وزیر حامد شاہ بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی