i پاکستان

بنوں، ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید، 3 زخمیتازترین

January 28, 2025

بنوں میں تھانہ بکا خیل کی حدود میں ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہوا جبکہ 3 زخمی ہوگئے، شہید اور زخمی ایف سی اہلکاروں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بنوں میں ایف سی قلعہ باغ پر دہشتگردوں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، باغ ایف سی قلعہ باران ڈیم کے ساتھ پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللہ شہید ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی