اپوزیشن الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کرتا ہوں،بنگلہ دیش کے اندر جو فوجی آپریشن ہوا ہے اور حسینہ واجد کی حکومت کو الگ کیا گیا ہے اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا ہوں،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرنے سے انہوں نے گریز کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو نہیں کرتا ہوں،اس پر کہ کیا وجوہات ہیں انہوں نے کہا کہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو نہ کروں،انہوں نے کہا کہ حالات کی نزاکت کو سمجھا جائے،بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو جلد یا مستقبل قریب میں سامنے آنے والی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی