i پاکستان

بلوچستان، زمیندار ایکشن کمیٹی کا صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج چھٹے روز بھی جاریتازترین

May 14, 2024

بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو ) کی جانب سے 24 گھنٹوں میں زرعی فیڈرز کو بمشکل 3 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ کیسکو حکام نے 6 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے اور زمینداروں کو کھاد اور بجلی پر سبسڈی دی جائے۔ انہوں نے تنبیہ دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو بلوچستان کے تمام قومی شاہراہوں کو بند کردیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی