i پاکستان

بلوچستان، طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف صوبائی اسمبلی کے باہر جاری دھر نا جاریتازترین

May 10, 2024

بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی کے باہر جاری دھر نا 24 جاری تاہم مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے تاحال کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا۔ گزشتہ روز بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا جو تاحال جاری ہے۔ احتجاجی دھرنے کی قیادت چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی عبدالرحمن بازئی کررہے ہیں، احتجاجی دھرنے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے کسان بڑی تعداد میں شریک ہیں جہاں گرمی سے بچنے کے لیے پنڈال لگایا گیا ہے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے یا بجلی کے بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے۔ دوسری جانب حق دو تحریک کے سربراہ اور بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے پر بیٹھے شرکا سے ملاقات کرکے ان سے اظہار یکجہتی کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں زمینداروں کے لیے بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھاں گا کیونکہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور گرم علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی