i پاکستان

بلوچستان، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 27اگست تک بند کردیے گئے، نوٹی فکیشن جاریتازترین

August 22, 2022

صوبہ بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے(آج) سے27اگست تک بند رہیں گے،جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بارشوں کے باعث صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کی گئی ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی