i پاکستان

بلوچستان صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون افسر ڈپٹی کمشنر تعیناتتازترین

July 11, 2024

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بارعائشہ زہری پسماندہ علاقے آواران میں ڈپٹی کمشنرتعینات کردیا گیا۔عائشہ زہری نے بلوچستان میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کیا،عائشہ زہری نے بی ایل ایف کے د ہشتگردوں کیخلاف بے حد بہادری سے جنگ لڑی اوردشمن کو تمام مذموم مقاصد میں ناکام کیا۔آواران بلوچستان کے سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے اور عائشہ زہری نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ۔اپنے بیان مغیں عائشہ زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں عوام کے مصائب و مشکلات کو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں سے ہے۔وزیراعلی بلوچستان کے حکم پرڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نےآواران کی تمام پسماندہ تحصیلوں میں کھلی کچہری کا کامیاب انعقاد کیا۔ ڈپٹی کمشنرعائشہ زہری آواران کی عوام کے مسائل اورسیکیورٹی سے متعلق مشکلات کوحل کرنیکیلئے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ آواران زرعی لحاظ سے انتہائی اہم علاقہ ہے لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث عوام بے حد مشکلات کا شکار ہے ۔عائشہ زہری نے ا پنی بہادری اورثابت قدمی سے آواران کو واپس امن کے راستے پر گامزن کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی