سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ رات متعدد مقامات پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 25 اور 26اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں، جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری رہیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقوں قلات اور موسی خیل میں بزدلانہ حملے کر کے معصوم شہریوں اور فورسز کے جوانوں کو شہید کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی