i پاکستان

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمدتازترین

February 13, 2025

بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق صحبت پورمیں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نصیر آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ یہ کارروائی گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر کشمور روڈ نوزبند کے علاقے میں کی گئی۔کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمد کی گئیں۔دہشت گردی کے منصوبے کی بروقت خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا۔ بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی