i پاکستان

بلوچستان میں مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئیتازترین

July 11, 2024

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں اس سال مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوچکی ہیں ، جولائی سے شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا اور اگست میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات ک مطابق ژوب، بارکھان، نصیر آباد، جعفر آباد، سبی اور خضدار مون سون کی رینج میں ہونے کی وجہ سے زیادہ بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں جب کہ زیادہ بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ نگ کے خطرات بھی موجودہیں۔ادھر بلوچستان حکومت نے مون سون بارشوں کے حوالے سے 17اضلاع کو ہائی رسک قرار دے کر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی