کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا، گرمی کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہیں بلاک کر دیں۔ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نیکوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ اور کوئٹہ کے پی کے قومی شاہراہ قلعہ سیف اللہ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی۔ نوشکی ،منگچر، مستونگ، قلعہ سیف اللہ میں بھی زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہوں کو بلاک کردیا ۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ہماری فصلیں تباہ ہوگئی ہیں،واپڈا والے ہوش کے ناخن لیں ،ہمیں آخری اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کہا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی