i پاکستان

بلوچستان میں آپریشن جاری ، پاک فوج دہشتگردوں سے نبردآزما ہے،قبل ازوقت بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے،رانا ثنااللہتازترین

March 12, 2025

وزیر اعظم کے سیاسی مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ابھی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ہو رہا ہے اور وہی ہونا چاہیے ،قبل ازوقت بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے،وفاقی وزیر داخلہ کو موقع پر بھیج بھی دیا جاتا تو وہ وہاں کیا کرتے؟ ،سیاسی اور عسکری قیادت معاملے سے لمحہ بہ لمحہ باخبر ہے ،آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں راناثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان کے دشمنوں سے پاک فوج نبردآزما ہے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلات سیآگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موقع پر آپریشن ہو رہا ہے اور وہی ہونا چاہیے آپریشن مکمل ہونے کے بعد ساری میٹنگز ہوں گی اور ہونی چاہئیں، بلوچستان کے مسئلے پر حکومت کام کر رہی ہے قبل ازوقت کوئی بات نہیں کہنا چاہتا جس سے آپریشن متاثر ہو، آپریشن ہو رہا ہے کسی بھی قسم کی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروںسے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے جو دہشت گردوں کی مذمت نہیں کرتے ان سے بات نہیں ہونی چاہیے، بلوچستان میں جو آئین و قانون کو مانتے ہیں ان سے بات ہونی چاہیے۔ و زیر اعظم کے مشیر نے واضح کیا کہ اخترمینگل سمیت سب کیساتھ بات ہونی چاہیے اگر کوئی چلا گیا ہے تو ان کو مناکر واپس لانا چاہیے۔ اختر مینگل ہمارے بھائی ہیں آئین کوتسلیم کرتے ہیں ان سے بات ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی