i پاکستان

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بارخواتین کے مسئلے سننے کیلئے جرگے کا انعقادتازترین

October 17, 2024

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خواتین کے مسئلے سننے کے لیے جرگے کا انعقاد کیا گیا۔بلوچستان کے ضلع اوران میں ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری کی طرف سے تاریخ میں پہلی دفعہ خواتین کے مسئلے سننے کے لیے جرگے کا انعقاد کیا گیا،جرگے میں لیڈی ڈاکٹرز ,خواتین اساتذہ, گرلز کالج کے طالبات اور خواتین کونسلرز نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر شرکا نے خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ اینڈ ایمبرائیڈری سنٹر کے قیام، گرلز کالج میں فرنیچر اور اساتذہ کی کمی اور طالبات کے لیے بسوں کی فراہمی کے حوالے سے سفارشات پیش کیں، جن کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔جرگے کے اختتام پر حاضرین نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کوسراہا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی