بلوچستان کے ضلع موسی خیل اور مرغا کبزئی میں امن جرگوں کا انعقادکیا گیا۔جرگوں میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، علاقہ مشران اور سول انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔ جرگوں میں سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔جرگوں میں آئے ہوئے قبائلی عمائدین نے خوارج کے خلاف موثر کارروائیوں پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی (نارتھ) نے کہاکہ امن و امان کے قیام میں مقامی آبادی کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایف سی شہریوں کو تحفظ اور علاقے کیلئے دیگر فلاحی اقدامات جاری رکھے گی۔اس موقع پر شرکا نے ملکر امن دشمنوں کو شکست دینے پر اتفاق کیا۔ علاقہ عمائدین نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی۔ اس موقع پر سول انتظامیہ کے حکام کی جانب سے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی