i پاکستان

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشکتازترین

October 22, 2024

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت خنکی برقرار ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور قلات میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیارت میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، سبی اور تربت میں زیادہ سے درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 37 اور چمن میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح گوادر میں درجہ حرارت 33 اور جیوانی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی