i پاکستان

بلوچستان کے عوام کے مسائل پر جلد پریس کانفرنس کروں گا، سردار یار محمد رندتازترین

September 24, 2024

سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حوالے سے جلد ایک بہت بڑی پریس کانفرنس کروں گا۔ اپنے فارم ہاوس پرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ جو زیادتیاں ہو رہی ہیں اس پر بھی تفصیلی بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کیسے امن ا سکتا ہے اس پر بھی میڈیا کو بریف کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر کوئی متنازعہ بات نہیں کرنا چاہتا کہ ہم اپنے ایجنڈے سے ہٹ جائیں۔اس وقت جو شاہزیب نے کیا ہے وہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں کوئی نوجوان نہیں کر سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اندر پاکستان کے تمام صوبوں سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔بلوچستان کے لوگ سب سے بڑے پاکستانی محب وطن ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اسی جگہ پر جلد میڈیا کے ساتھ ایک تفصیلی گفتگو کروں گا جس میں بلوچستان کے مسائل کا حل پیش کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی