وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا نے ملک کی حفاظت کیلیے اپنا خون بہایا ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا مستحق بچے بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہم نے انہیں میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا ہے، ان بچے اور بچیوں کی اگلے 16 سال کی تعلیم حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔ وزیر اعلی بلوچستان نے بتایا کہ یہ ان بچوں پر منحصر ہے کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہیں، یا وکیل، انجینئر بنیں یا پھر سائنسدان بننا چاہیں، اگلے 16 سال تک تعلیم کی ذمہ داری بلوچستان حکومت کی ہوگی، اگلے 16 بعد یہی بچے پاکستان کی خدمت کریں گے۔ وزیر اعلی بلوچستان کا اقلیتیوں سے متعلق کہنا تھا کہ یہ اقلیت نہیں ہیں بلکہ یہ ایسے ہی اچھے پاکستانی ہیں جیسے کہ ہم ہیں اور وہ معاشرے میں اوپر آنے کے مستحق ہیں، کیوں ہم نے طے کرلیا ہے کہ اقلیت سے تعلق رکھنے والا شخص سوئپر بھرتی ہوگا، کیوں وہ بلوچستان کا چیف سیکریٹری نہیں بن سکتا؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی