i پاکستان

بلوچستان ، دکی میں سی ٹی ڈی ودیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاکتازترین

April 19, 2025

بلوچستان کے علاقے دکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دکی کے علاقے میںبر پہاڑ کے مقام پر سی ٹی ڈی اوردیگر اداروں کی مشترکہ کاروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد مزدوروں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ جبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی