بلوچستان میں ٹائیفائیڈ سے بچا کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے 153 شہری یونین کونسلوں میں پیر سے ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز ہو گیا ہے ،مہم 15 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچا کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی محکمہ صحت نے ٹائیفائیڈ سے بچا کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کی 12 روز کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 3اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مہم میں ایبٹ آباد کی 7یونین کونسل میں ایک لاکھ 32 ہزار نو ماہ سے 15سال تک کے بچوں بچیوں کو بچا کے ٹیکے لگائے جا ئیں گے۔ اس کے علاوہ پشاور میں بھی ٹائیفائیڈ مہم تین اکتوبر سے پندرہ اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ مہم کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی