i پاکستان

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، پنجاب حکومت کی الیکشن کمیشن کو جلد قانون سازی کی یقین دہانیتازترین

February 26, 2025

پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق جلد قانون سازی کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ چیف سیکرٹری،سیکرٹری بلدیات اوراسپیشل سیکرٹری بلدیات پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت نے جلد بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کی یقین دہانی کرادی۔سیکریٹری بلدیات پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی قانون منظوری کے لیے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بلدیاتی قانون رولز پر کام آخری مراحل میں ہے۔ بلدیاتی قانون کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے ان چیمبر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر معاملہ موخر کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی