i پاکستان

بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو نوٹس جاریتازترین

November 19, 2022

بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نوٹس جاری کر دیا گیا،الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو 23نومبر کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر نے درخواست دے رکھی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے لیے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جس پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی