پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے بعد اپوزیشن نے بھی ڈائس بھی بجا کر ان کا شاندار استقبال کیا،منگل کے روز جب بجٹ اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری نے اپنا خطاب ختم کیا تو پورے خطاب میں اپوزیشن پر انہوں نے تنقید نہیں کی،جس کے بعد اپوزیشن نے اسمبلی میں شور شرابہ یا نعرے نہیں لگائے،ماضی میں بلاول بھٹو زرداری نے جب بھی خطاب کیا تو اپوزیشن نے نہ صرف سپیکر ڈائس کا گھیرا وکیا بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی ڈائس کا بھی گھیرا کیا تھا۔مگر گزشتہ روز بجٹ تقریر میں اپوزیشن بالخصوص عمران خان کو انہوں نے تنقید ہدف نہیں بنایا،جس کے باعث ان کے خطاب کے بعد اپوزیشن نے بھی ڈائس بجا کر ان کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا۔جبکہ حکمران اتحاد میں شامل دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور انداز میں ان کے خطاب کے بعد ان کا ڈائس بجا کر خیر مقدم کیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی