i پاکستان

بجلی صارفین سال میں ایک بار بلوں پر قسط کرا سکیں گےتازترین

October 29, 2024

حکومت نے بجلی بلوں کی ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا، نئے طریقہ کے تحت صارفین اب سال میں ایک ہی بار بلوں پر قسط کرا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے مئی 2024 کو ڈسکوز کے سروس مینوئل میں تبدیلی کی منظوری دی تھی اور نیپرا کی ہدایت پر ڈسکوز نے 1 اکتوبر سے عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔بل جمع کرانے کی مقررہ تاریخ کے بعد قسط کی درخواست مسترد کر دی جائے گی اور اگر قسط مقررہ مدت میں ادا کی گئی تو لیٹ پیمنٹ سرچارج نہیں لگے گا۔نیپرا نے تمام ڈسکوز کو ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت کر رکھی ہے۔ مقرر تاریخ تک بل جمع نہ کرانے پر 14 فیصد سرچارج عائد ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی