i پاکستان

بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہتازترین

July 09, 2024

اوور بلنگ کے معاملے پر حکومت نے پرو ریٹا سسٹم ختم کرنے کی تیاری کرتے ہوئے بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پرو ریٹا سسٹم خفیہ طور پر مارچ سے نافذ کر رکھا تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین سے اوور بلنگ کی گئی جس میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں اوور بلنگ میں ملوث نکلیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اوور بلنگ کا نوٹس لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی