i پاکستان

بجلی بلوں میں ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہتازترین

July 20, 2023

وزارت خزانہ کے حکام نے انکشاف کیا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، بجلی کے بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو فیس عائد ہوگی، 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دوران بریفنگ وزارت خزانہ کے حکام نے انکشاف کیا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، بجلی کے بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو فیس عائد ہوگی۔ حکام کے مطابق 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ہے۔ دوسری جانب نیپرا نے مئی کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمت میں 1.90 روپے اضافے کی منظوری دیدی، صارفین کو 21 ارب 10 کروڑ روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے مئی کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمت میں 1.90 روپے اضافے کی منظوری دیدی، مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی